جنوبی افریقی کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئرز پی ایس ایل فور میں ان ایکشن ہوں گے۔
جنوبی افریقی بیٹسمین اے بی ڈی ویلیئرز نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ”پاکستان سپر لیگ دنیا کی بہترین ٹی 20 لیگ بن چکی ہے، اس لیگ نے پاکستانی عوام کو لطف اندوز ہونے کے لیے بہت کچھ دیا، پی ایس ایل کے گزشتہ ایڈیشنز کے میچز دیکھ کر لطف اٹھایا تاہم اب پی ایس ایل 2019 اس سے مختلف ہوگا کیونکہ میں اس ایڈیشن میں آپ کو ایکشن میں نظر آﺅں گا۔“
اے بی ڈی ویلیئرز نے پیغام کے آخر میں اردو میں شائقین کا شکریہ بھی ادا کیا، چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے بھی ڈی ویلیئرز کی پی ایس ایل میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز نے رواں سال بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے، انہوں نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں مجموعی طور پر 20 ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں، اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی لیگز میں 3 سنچریز اور 45 نصف سنچریز سمیت 6649 رنز بنا رکھے ہیں۔