صبح میدان میں داخل ہوتے وقت ہی فخر سے ڈبل سنچری کا کہہ دیا تھا، مکی آرتھر

مکی آرتھر کی تھپکی فخرزمان کیلیے ڈبل سنچری کا محرک بن گئی۔

ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ صبح میدان میں داخل ہوتے وقت اوپنرسے کہہ دیا تھا کہ آج بڑی اننگز کھیلتے ہوئے یہ کارنامہ سرانجام دو گے،انھوں نے گرائونڈ میں چاروں طرف اسٹروکس کھیلے۔

مکی آرتھر نے کہا کہ کھلاڑیوں کا غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے اپنی کارکردگی میں مسلسل بہتری لانا ٹیم کیلیے نیک شگون ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گرین شرٹس اپنی منزل کی جانب گامزن ہیں،ہم اس کامیابی اور ریکارڈز کی خوشی منائیں گے لیکن ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے،پانچویں ون ڈے میں مزید حیران کن کارکردگی کے ساتھ ایسی ہی مزید اننگز کے منتظر رہیں۔