سابق کرکٹر محمد آصف کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں وہ، ان کی اہلیہ اور 2 بچیاں زخمی ہوگئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں محمد آصف کی گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں محمد آصف، ان کی اہلیہ اور دونوں بیٹیاں زخمی ہوئیں، چاروں زخمیوں کو میں طبی امداد کے لیے سروسز اسپتال لایا گیا جہاں زخموں کی نوعیت معمولی ہونے کی وجہ سے تینوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔
محمد آصف کا کہنا ہے کہ ان کی گاڑی کے سامنے اچانک مخالف سمت سے انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی آگئی، تصادم سے بچنے کے لیے انہوں نے گاڑی کا رخ موڑا جس پر گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔ اللہ کا شکر ہے کہ بیوی اور بچوں کو زیادہ چوٹیں نہیں آئیں۔