پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے آسٹریلین اسکواڈ کا اعلان

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لئے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان متحدہ عرب امارات میں ہی 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی ۔ میچز 24 ، 26 اور 28 اکتوبر کو ہوں گے ۔

کرکٹ آسٹریلیا نے سیریز کے لیے ایرون فنچ کو کپتان مقرر کیا ہے جبکہ ان کے ساتھ ٹیسٹ اسکواڈ کی طرز پر دو نائب کپتان بھی مقرر کیئے گئے ہیں۔ میچل مارش اور الیکس کیرے نائب کپتان ہوں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں آشٹن اگر، نیتھن کولٹر نائل ، کرس لین ، نیتھن لیوین ، گلین میکسویل ، بین مکڈرمٹ ، ڈار سی شارٹ ، بلی اسٹینلیک ،میچل اسٹارک اینڈریو ٹائے اور ایڈم زمپا شامل ہیں