اظہر علی کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اظہر علی نے  53  ایک روزہ میچز میں 36.9 کی اوسط سے ایک ہزار 845 رنز بنائے، جس میں 3 سینچریاں اور 12 نصف سینچریاں شامل ہیں۔ ان کا بہترین انفرادی اسکور 102 رنز رہا۔ ون ڈے کرکٹ میں 74 سے زیادہ کا اوسط رکھنے والے اوپنر نے 2011 میں بلفاسٹ میں آئرلینڈ کے خلاف ڈیبیو کیا تاہم وہ 13 جنوری 2018 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ڈونیڈن کے میچ کے بعد ٹیم سے باہر تھے۔

اوپنر کو 2015 ورلڈ کپ کے بعد قومی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تاہم ان کی قیادت میں ٹیم آئی سی سی درجہ بندی میں نویں پوزیشن پر پہنچ گئی۔ فروری 2017 میں آسٹریلیا سے سیریز چار ایک سے ہارنے پر انہوں نے کپتانی سے استعفی دیا۔ اظہرعلی اب صرف ٹیسٹ کرکٹ پر فوکس کریں گے۔