اظہرعلی کا سمرسیٹ کاؤنٹی سے معاہدہ

اظہرعلی کا سمرسیٹ کاؤنٹی سے معاہدہ طے پا گیا۔

پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے سینئر بلے باز کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ میں شرکت کریں گے، اظہرعلی نے گزشتہ سیزن میں سمر سیٹ کی طرف سے ڈویژن ون کے میچز کھیلے تھے، اس دوران انہوں نے 400 رنز سکور کئے۔

کاؤنٹی کے ساتھ دوبارہ معاہدہ طے پانے پر اوپنر نے کہا کہ گزشتہ سیزن کا تجربہ بڑا خوش گوار رہا تھا، ڈریسنگ روم کا ماحول بڑا شاندار تھا، کاﺅنٹی کے سپورٹرز کی طرف سے بھی بڑی حوصلہ افزائی ملی، آئندہ سیزن میں سمرسیٹ کی نمائندگی اور بھرپور کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہوں۔