بابر اعظم نے خود غرضانہ کرکٹ کھیلنے کا الزام مسترد کردیا

بابر اعظم نے خود غرضانہ کرکٹ کھیلنے کا الزام مسترد کردیا۔

افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ میں سنچری اسکور کرنے والے بیٹسمین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں ٹیم کی جانب سے دیے جانے والے پلان کے مطابق بیٹنگ کرتا ہوں، اپنے لیے نہیں پاکستان کیلیے کھیلتا ہوں، وکٹیں گر رہی ہوں تو میرا کام دیگر بیٹسمینوں کے ساتھ شراکتیں قائم کرنا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ میری ذمہ داری کریز پر جا کر 100 یا 120کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنانا نہیں بلکہ اننگز کو آگے لے کر چلنا ہے