کینگروز کے خلاف سیریز میں زبردست فارم کا مظاہرہ کرنے والے بابر اعظم دو درجے ترقی پاتے ہوئے عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سرفہرست آگئے، قبل ازیں ٹاپ پر موجود ایرون فنچ کو جگہ خالی کرنا پڑی، آسٹریلوی کپتان اب دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں
۔بابر اعظم 844 پوائنٹس کے ساتھ عالمی نمبر ون بیٹسمین بنے ہیں۔ایرون فنچ 5 پوائنٹس کے فرق سے پیچھے ہیں۔اس کے بعد ٹاپ 10 بیٹسمینوں میں بالترتیب لوکیش راول، کولن منرو، فخر زمان، مارٹن گپٹل، گلین میکسویل، الیکس ہیلز، جیسن رائے اور روہت شرما کے نام شامل ہیں۔بابر اعظم اور فخرزمان کے سوا کوئی پاکستانی بیٹسمین ٹاپ ٹوئنٹی میں شامل نہیں ہے۔کالر کی رینکنگ میں پاکستان کے شاداب خان دوسرے نمبر پر ہیں۔عماد وسیم دسویں، فہیم اشرف سولہویں، حسن علی 21 ویں نمبر پر ہیں۔