بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں ایک اور اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

قومی ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں ایک اور اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر کے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی ہے۔ 
جمعرات کے روز ہمبنٹوٹا میں افغانستان کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران، بابر اعظم نے پہلی 100 ون ڈے اننگز کے بعد سب سے زیادہ رنز (5142) بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ 
یہ ایک قابل ذکر کارنامہ ہے کیونکہ یہ ریکارڈ رکھنے والے جنوبی افریقہ کے بیٹر ہاشم آملہ نے اپنی پہلی 100 ون ڈے اننگز میں 4946 رنز بنائے تھے جبکہ بابر اعظم اب 100 ون ڈے اننگز کے بعد سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں میں سرفہرست ہیں، ان کے بعد ہاشم آملہ کا نمبر آتا ہے جن کے 4946 رنز ہیں، ویو رچرڈز 4607 رنزکے ساتھ تیسرے، شائی ہوپ 4436 رن زکے ساتھ چوتھے اور جو روٹ 4428 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔