آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ٹی20 کی اپ ڈیٹ رینکنگ جاری کر دی، بولنگ کے شعبے میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں جگہ پانے میں ناکام رہا ہے۔
ٹیسٹ کرکٹ کی نئی درجہ بندی میں نیوزی لینڈ کے بلے باز کین ویلیمسن کی سبقت برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے، اسٹیو اسمتھ تیسرے اور ڈیرل مچل تیسرے نمبر پر ہیں۔
بابر اعظم ترقی کے بعد پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے لابوشین 6درجے تنزلی کے باعث دسویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
اسی طرح، ٹی20 میں سوریا کمار یادیو اور فل سالٹ کے بعد محمد رضوان اور بابر اعظم کا نمبر ہے۔ پاکستان کا کوئی بھی بولر ٹیسٹ اور ٹی20 کے ابتدائی دس پلیئرزمیں شامل نہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ کی بولنگ رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون اور ٹی20 میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر ہے۔