دیکھیں: بابر اعظم کے لاجواب شاٹ نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا

فیصل آباد میں جاری نیشنل ٹی 20 کپ میں سندھ اور سینٹرل پنجاب کے درمیان اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم کے کور ڈرائیو پر مارے گئے چھکے نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

یوں تو بابر اعظم اپنی ورسٹائل بلے بازی کی بدولت جانے جاتے ہیں مگر باہر جاتی ہوئی گیند کو بیک فٹ پر ہو کر کور ڈرائیو پر بائونڈری سے باہر پھینکنے کا ان کا یہ شاٹ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ بابر اعظم نے یہ بے مثال شاٹ سینٹرل پنجاب کی اننگز کے چھٹے اوور میں مارا جب  فاسٹ بالر انور علی گیند کرا رہے تھے۔

یہی وجہ ہے کہ گرائونڈ میں بیٹھے شائقین ابھی ان کے اس شاٹ پر داد دے ہی رہے تھے کہ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونا شروع ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے دنیائے کرکٹ میں اس شاٹ کے چرچے شروع ہوگئے۔