کبھی کبھار وہاب ریاض کی بولنگ خراب ہوجاتی ہے، بابراعظم

پی سی بی پوڈکاسٹ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کپتانی کی چیزیں سادہ رکھتا ہوں اور غصہ نہیں کرتا، غصے میں آپ کے فیصلے غلط ہوجاتے ہیں، کوشش کرتا ہوں کہ گراؤنڈ پر نہیں بلکہ باہر جاکر غصہ دکھاؤں۔

انھوں نے کہا کہ کراچی کنگز کے ہوم گراؤنڈ پر بھی اچھی کرکٹ کھیلیں گے، ہمارے ساتھ اسپورٹس منسٹر پنجاب وہاب ریاض بھی ہوں گے۔

کپتان نے کہا کہ وہاب ریاض بطور پیسر کافی تجربہ کار ہیں، کوشش کریں گے کہ اچھے طریقے سے چلیں لیکن وہاب ریاض کی بولنگ کبھی کبھار خراب ہوجاتی ہے، منسٹر صاحب کو تھوڑا کھینچنا بھی پڑے گا۔