بابر اعظم نے جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ دیا

بابر اعظم کسی ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔

بنگلا دیش کے خلاف 96 کی اننگز کھیلنے کے بعد حالیہ میگاایونٹ میں ان کے رنز کی تعداد 470 ہوگئی ہے جب کہ  جاوید میانداد نے ورلڈ کپ 1992 میں 437 رنز جوڑے تھے، سعید انور نے 1999کے میگا ایونٹ میں 368 رنز بنائے تھے۔

مصباح الحق نے گزشتہ ورلڈ کپ میں 350 رنز اپنے نام کے آگے درج کرائے تھے جب کہ رمیز راجہ نے 1987  کے بعد 1992 میں بھی 349 رنز جوڑے۔ بابراعظم ورلڈ کپ 2019 کے ٹاپ سکوررز  کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہیں۔