بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں نسیم شاہ کی اعظم خان سے چھیڑ چھاڑ، ویڈیو وائرل

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں نسیم شاہ کی اعظم خان سے چھیڑ چھاڑ، ویڈیو وائرل

بنگلا دیش پریمیئرلیگ (بی پی ایل) کے میچ کے دوران قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان سے چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

نسیم شاہ اپنی فاسٹ بولنگ کے علاوہ کھلاڑیوں کے ساتھ ہنسی مذاق اور تفریح و مستی کی وجہ سے بھی خاصے مشہور ہیں اور اکثر لیگز کے دوران مخالف ٹیم میں شامل پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بھی کرتے رہتے ہیں۔

نسیم شاہ کی ایسی ہی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہو رہی ہے جو بنگلا دیش میں جاری پریمیئر لیگ کے ایک میچ کی ہے۔

بی پی ایل کے دوران کومیلا وکٹورینئنز کی جانب سے کھیلتے ہوئے نسیم شاہ اننگز کے آخری اوور میں گیند کرانے کے بعد وکٹ پر بیٹنگ کرتے کھلنا ٹائیگرز کے بیٹر اعظم خان کی جانب بڑھے اور ان سے اپنا سینہ ٹکرایا۔

نسیم شاہ نے اعظم خان کا راستہ روکا لیکن اعظم نے نسیم شاہ کو ہاتھ سے دھکا دے کر خود سے دورکیا اور مسکرادیے۔

جیسے ہی اعظم کریز کی طرف بڑھے نسیم شاہ نے ان کے چلنے کے اندازکا مذاق اڑایا۔

 

 

سوشل میڈیا پر نسیم شاہ کی یہ ویڈیو خاصی مقبول ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔