ویسٹ انڈیز سے سیریز کے ابتدائی ٹیسٹ میں بنگلادیشی ٹیم اپنی تاریخ کے کمترین ٹوٹل 43 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ میں بنگلادیشی ٹیم اپنی تاریخ کے کمترین ٹوٹل 43 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ لٹن داس 25 رنز بناکر انفرادی اسکور کو دہرے ہندسے تک پہنچانے والے واحد کھلاڑی ثابت ہوئے، میزبان ٹیم نے ایکسٹراز میں کوئی رن نہیں دیا، کیمار روئچ نے 5 اوورز میں 8رنز کے عوض 5 شکار کیے، پیٹ کمنز نے 4اوورز میں 11رنز دیکر3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، کپتان ہولڈر کو 4.4 اوورز میں 10رنز کے بدلے 2وکٹیں ملیں۔
مہمان ٹیم 18.4 اوورز ہی کھیل سکی،اننگز میں سب سے کم 26رنز پر آؤٹ ہونے کا منفی ریکارڈ نیوزی لینڈ کے نام درج ہے، یہ واقعہ 25 مارچ1955 کو آکلینڈ میں انگلینڈ کیخلاف پیش آیا تھا، گذشتہ روز آخری اطلاعات آنے تک میزبان الیون نے جوابی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 57 رنز بنالیے تھے۔