باہمی سیریز کے معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث زر تلافی پانے کے چکر میں پاکستان کو مزید زر سے ہاتھ دھونے پڑ سکتے ہیں۔
پاکستان آئی سی سی ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی میں باہمی سیریز معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث زر تلافی لینے کی درخواست ہار گیا تھا۔ جس کے بعد اب بھارت نے پی سی بی سے قانونی اخراجات کی مد میں 15 کروڑ روپے مانگ لیے ہیں۔ اس سلسلے میں بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی ڈیسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کو خط بھی لکھ دیا ہے۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ تنازع پر ہمارے 15 کروڑ روپے خرچ ہوئے لہذا کیس ہارنے پر ہمارے قانونی اخراجات اب پاکستان کرکٹ بورڈ پورے کرے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے باہمی سیریز کھیلنے کا معاہدہ پورا نہ کرنے پر بھارت کیخلاف 63 ملین ڈالر کا مقدمہ کیا تھا جس میں فیصلہ پی سی بی کے خلاف آیا تھا۔