آرمی چیف کی قومی کرکٹ ٹیم کو سہ ملکی ٹی 20 سیریز جیتنے پر مبارکباد

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو زمبابوے میں سہ ملکی ٹی 20 سیریز جیتنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر ‘ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی کرکٹ ٹیم کو سہ ملکی سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز ٹرافی لفٹ کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی قوم پرامن ہے اور کھیلوں سے محبت کرنیوالی ہے۔