کولمبو: غیرقانونی بولنگ ایکشن کی وجہ سے سری لنکن آل راؤنڈر اکیلا دنن جایا پر 12 ماہ کی پابندی عائد ہوگئی۔
سری لنکن آل راؤنڈر اکیلا دنن جایا پر 12 ماہ کی پابندی عائد ہوگئی۔ اس عرصے کے دوران وہ انٹرنیشنل مقابلوں میں بولنگ نہیں کرسکیں گے، دنن جایا کاایکشن گذشتہ ماہ نیوزی لینڈ سے پہلے ٹیسٹ کے دوران مشکوک رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد انھوں نے چنئی کی لیب میں تجزیہ کرایا۔
بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیومکینک کی رپورٹ انھیں مل چکی، جس میں ان کا ایکشن غیرقانونی ہے۔