دیکھیے فخر زمان کی انگلش ٹی 20 لیگ میں شاندار بلے بازی

پاکستانی اوپنر فخر زمان انگلش ٹی 20 میں اپنی پہلی ففٹی بنانے میں کامیاب رہے۔ یہ کارنامہ انہوں نے کارڈف کے میدان میں گلیمورگن اور گلوسسٹرشائر کے درمیان کھیلے گئے میچ میں انجام دیا۔ 

فخر زمان اپنی ٹیم کی جانب سے ایک ایسے وقت میں میدان میں اتارے گئے جب ان کی ٹیم کا اسکور بہت کم تھا انہوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 43 گیندوں پر 58 رنز اسکور کئے اور اپنی ٹیم کی جانب سے حریف ٹیم کو 172 رنز کا تگڑا ہدف دینے میں کامیاب رہے۔   

فخر زمان کی شاندار اننگز میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ 

بلے بازی کے میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فخر زمان نے فیلڈنگ کے دوران بھی ذمے دارانہ کھیل پیش کیا اور لانگ آف پر ایک زبردست کیچ بھی پکڑا۔