امام الحق کے بعد فواد عالم بھی سوشل میڈیا پر ایکسپوز ہو گئے

امام الحق کے بعد فواد عالم بھی سوشل میڈیا پر ایکسپوز ہو گئے ہیں لیکن اس بار ٹویٹر صارفین نے ایکسپوز کرنے کے نام سے ٹرینڈ چلا کر قومی کرکٹر کی کارکردگی کو سراہنا شروع کر دیا ہے۔ اس وقت ٹویٹر پر ’ہیش ٹیگ فوادعالم ایکسپوزڈ‘ کے نام ایک ٹرینڈ چل رہا جس میں صارفین قومی کرکٹر کی تعریف کر رہے ہیں۔

پہلی بار پاکستان میں ٹویٹر صارفین نے کسی سلیبرٹی کے حق میں ٹرینڈ چلانے کے لیے ایکسپوزڈ کا لفظ استعمال کیا ہے۔ صرافین فواد عالم کے حق میں پوسٹس شئیر کر رہے ہیں۔ صارفین نے اپنی پوسٹس میں کہا ہے کہ فواد عالم پاکستان کرکٹ ٹیم کے بہترین کھلاڑی ہیں اور انہوں نے ہمیشہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

 

اس کے ساتھ صارفین پاکستان کرکٹ بورڈ پر بھی تنقید کر رہے ہیں کہ بورڈ نے فواد عالم کو ضائع کر دیا ہے اور اس سے فائدہ نہیں اٹھایا جا رہا۔

 

ایک صارف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ فواد عالم نے اپنے کیرئیر میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں 11ہزار 441 رنز بنائے ہیں، لیکن یہ شدید حیرت کی بات ہے کہ وہ پی سی بی کے کسی بھی سینٹرل کانٹریکٹ میں جگہ نہیں بنا پائے۔