قومی کرکٹرز کے 2 روزہ فٹنس ٹیسٹ کا آغاز ہوگیا ہے جب کہ غیر معیاری فٹنس رکھنے والوں کو جرمانہ ہوگا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے 2 روزہ فٹنس ٹیسٹ کا آغاز ہوگیا ہے اور اب غیر معیاری فٹنس رکھنے کھلاڑیوں پر جرمانہ بھی ہوگا، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پہلے روز 10 کرکٹرز نے رپورٹ کی۔ ٹرینر یاسر ملک نے بابراعظم، حارث سہیل، سرفراز احمد، امام الحق،محمد عباس، شاہین آفریدی، شان مسعود، عابد علی، عماد وسیم اور یاسر شاہ کی فٹنس کا جائزہ لیا۔
اظہر علی، محمد رضوان، اسد شفیق، عثمان شنواری کا فٹنس ٹیسٹ بعد میں ہوگا جب کہ محمد عامر، وہاب ریاض اور شاداب خان بنگلا دیش پریمیئر لیگ سے واپسی پر 20 جنوری کو ٹیسٹ دیں گے۔ فخر زمان اور حسن علی کا فٹنس ٹیسٹ میڈیکل رپورٹس کلئیر آنے پر ہوگا جس کرکٹرکی فٹنس مطلوبہ معیار کے مطابق نہیں ہوگی اس کی تنخواہ میں سے 15 فی صد کٹوتی ہوگی۔