آف اسپنر ہربجن سنگھ پاکستانی اسپنرز کا مذاق اڑانے لگے

بھارتی آف اسپنر ہربجن سنگھ نے ٹوئٹر پر پاکستانی اسپنرز کا مذاق اڑاتے ہوئے سابق بھارتی بلے باز وریندر سہواگ کے ساتھ کچھ ٹویٹس شیئر کیں جس میں سہواگ کی بلے بازی کے حوالے سے ڈینگیں مارتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسپنرز کے خلاف سہواگ کا بلے بازی کا ریکارڈ بہترین رہا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کی کہ ویرو تیری پاکستان کے خلاف ایوریج 91 رہی مگر ہر اسپنر پاکستانی نہیں ہوتا۔

 

اس سے پہلے وریندر سہواگ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تو 14 پندرہ سال اسپنرز کو چپکایا پر یہ تو 60 سال سے چپک رہے ہیں۔

س کے ساتھ انہوں نے ٹی وی پر چلنے والا ایک اشتہار بھی شیئر کیا جس میں ایک گوند کی خصوصیت کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ 60 سال بعد بھی اس گوند سے چپکائی جانے والی چیزیں قابل استعمال رہتی ہیں۔

وریندر سہواگ کی ٹویٹ کے جواب میں ہربجن سنگھ نے ڈینگیں مارنا اور شیخیاں بگھارنا شروع کردیا۔جبکہ کرکٹ کی دنیا میں خود ہربجن سنگھ کا پاکستان کے خلاف بالنگ کا ریکارڈ انتہائی خراب رہا ہے۔