حارث رؤف بگ بیش کی فرنچائز میلبورن اسٹارز میں شامل

حارث رؤف کو بگ بیش کی فرنچائز میلبورن اسٹارز نے اپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز کی دریافت پیسر حارث رؤف آسٹریلیا میں تسمانیہ پریمیئر لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ڈیل اسٹین مزانسی سپر لیگ میچ کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے، میلبورن اسٹارز کو فوری طور پر دستیاب نہیں ہیں، ان کے متبادل کے طور پر حارث رؤف  کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے، مکمل فٹ ہونے پر ڈیل اسٹین کو ہی ترجیح دی جائے گی۔