بھوگلے نے مصباح الحق کو دہری ذمہ داری سونپنے پر خبردار کردیا

مشہور بھارتی کمنٹیٹر ہارشا بھوگلے نے پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو بطور کوچ اور چیف سلیکٹرذمہ داری سونپنے پر تحفظات کا اظہار کردیا-

اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ناپسندیدگی ظاہر کرتے ہوئے بھوگلے کا کہنا تھا کہ ایک  ہی شخص کو دونوں ذمہ داریاں دینا صحیح نہیں۔

58 سالہ شخص کا ماننا ہے کہ کھلاڑی ٹیم سے باہر ہوجانے کے ڈر کے باعث کوچ سے اپنے مسائل ڈسکس نہیں کرسکیں گے جو کہ کھلاڑیوں کی راہ میں ایک رکاوٹ ہے۔

بھارتی کمینٹیٹر نے  لکھا کہ کبھی بھی کسی ایک شخص کے کوچ اور سلیکٹر ہونے کا مداح نہیں رہا۔  کھلاڑی کوچ کے پاس اپنے مسائل لے کر آتے ہیں ۔ مگر جب انہیں پتا ہوگا کہ اس  شکایت کے نتیجے میں وہ ٹیم سے باہر کردیے جائیں گے تو پھر ہوسکتا ہے کہ وہ اپنے کوچ کے ساتھ ایماندار نہ ہوں ۔

 

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے جب کہ انہیں چیف سلیکٹر کی اضافی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔

مصباح الحق اور وقار یونس کی قومی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ پہلی اسائنمنٹ سری لنکا کے خلاف سیریز ہوگی، آئی لینڈرز کے خلاف 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 27 ستمبر سے شروع ہوگی۔