لنکاپریمیئرلیگ:عمادوسیم، اعظم، فہیم، سرفراز، حیدراورعمراکمل کوخریدارنہ ملا

لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے چوتھے ایڈیشن کےلیے پلیئرز آکشن کا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا، پاکستان کے کئی بڑے ناموں کو خریدار نہ مل سکا۔ 

بدھ، 14 جون کو لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں 10 پاکستانی کھلاڑیوں کی نیلامی کامیابی سے ہوئی۔ نیلامی میں بولی کے دوران کچھ دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی۔ جبکہ بیشتر کرکٹرز انتظار ہی کرتے رہ گئے۔ 

سرفراز احمد، عماد وسیم اور اعظم خان جیسے نامور کرکٹرز لنکا پریمیئر لیگ میں حصہ لینے والی فرنچائزز کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہوئے فروخت نہ ہو سکے۔

کپتان بابراعظم سمیت پاکستان کے 13 کرکٹرز 31 جولائی سے 22 اگست تک ہونے والے ایونٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ تین کھلاڑیوں نے پری آکشن سائننگ کی تھی جبکہ مزید 10 پاکستانی کھلاڑیوں کا آکشن میں انتخاب کرلیا گیا۔

بی لوو کینڈی نے محمد حسنین کو 34 ہزار ڈالرز اور آصف علی کو 30 ہزار ڈالرز میں حاصل کیا۔

کینڈی کی ٹیم نے محمد حارث کو 20 ہزار اور عامر جمال کو 10 ہزار ڈالرز میں خریدا۔

خیال رہے کہ فخر زمان نے بی لوو کینڈی کی ٹیم کے ساتھ پری آکشن معاہدہ سائن کیا ہوا ہے۔

جافنا کنگز میں شعیب ملک 50 ہزار ڈالرز اور زمان خان 30 ہزار ڈالرز میں منتخب کرلیے گئے۔

شاہنواز دھانی کو دمبولا اورا کی ٹیم نے 20 ہزار ڈالرز میں حاصل کرلیا۔ 

کولمبو اسٹرائیکرز نے افتخار احمد کو 50 ہزار ڈالرز میں خریدا، فاسٹ بولر وہاب ریاض 40 ہزار ڈالرز میں اور محمد نواز 30 ہزار ڈالرز میں کولمبو اسٹرائیکرزکا حصہ بنے۔ 

کپتان بابر اعطم اور فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کولمبو اسٹرائیکر سے پری آکشن معاہدہ سائن کیا تھا۔

خیال رہے کہ عماد وسیم، اعظم خان، فہیم اشرف، سرفراز احمد، حیدر علی، عمر اکمل اور شرجیل خان کو کوئی خریدار نہ مل سکا۔