امام الحق کی شرمناک تصویر پر پاکستانی کرکٹر کی تنقید

امام الحق کی شرمناک تصویر پر پاکستانی کرکٹر کی تنقید

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹسمین فیصل اقبال نے اوپنر امام الحق کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک شرمناک تصویر پر کڑی تنقید کی ہے جس میں وہ آسٹریلوی ٹیم کے کوچ کے ساتھ موجود ہیں اور منہ پھاڑ کر ڈھٹائی بھری ہنسی ہنس رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرتے ہوئے فیصل اقبال نے کہا کہ ایلڈیلیڈ میں دوسرے ٹیسٹ میں شرمناک شکست کے بعد اس طرح ہنسنا امام الحق کو زیب نہیں دیتا جبکہ انہوں نے دوسرے ٹیسٹ کے دوران صرف دو رنز بنائے اور ٹیم کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔

 

 

آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں بھی پاکستان کو ہرادیا۔ اسپنر ناتھن لیون نے پانچ وکٹیں لیں ان کے ہاتھوں شکار ہونے والوں میں نصف سینچریز بنانے والے شان مسعود اور اسد شفیق بھی شامل تھے۔

آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 589 رنز پر اننگز ڈیکلیئرڈ کردی تھی۔ آسٹریلیا کی جاب سے طویل ترین اننگز ڈیوڈ وارنر نے کھیلی اور 335 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ دسواں انفرادی طور پر بنایاگیا بڑا اسکور ہے۔ جس کے بعد پاکستانی بلے باز ہدف کا تعاقب کرنے میں بری طرح ناکام رہے-

آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز 2 صفر سے جیت لی۔