عمران نذیر پر خاتون کی جانب سے رقم لے کر اپارٹمنٹ نہ دینے کا الزام

ایکسپریس نیوز کے مطابق مدیحہ بی بی نامی ایک خاتون نے سابق کرکٹر عمران نذیر کے خلاف لاہور کی سول عدالت سے رجوع کرلیا، جج محمود افضل شاہ نے خاتون کی درخواست پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر عمران نذیر سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔

مدعی خاتون نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ عمران نذیر کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 42 لاکھ روپے دے کر اپارٹمنٹ بک کروایا تاہم انہوں نے تاحال اپارٹمنٹ کا قبضہ دیا اور نہ ہی رقم واپس کی۔

عدالت سے استدعا کرتے ہوئے خاتون نے کہا کہ عمران نذیر پر قومی ہیرو سمجھ کر اعتماد کیا لیکن اس نے دھوکہ دیا، میری گزارش ہے عدالت رقم واپس دلوائے یا اپارٹمنٹ دینے کا حکم دے۔