تفصیلات کے مطابق یہ کارنامہ انہوں نے فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں جاری قائداعظم ٹرافی ٹورنامنٹ کے پانچویں رائوںڈ میں سینٹرل پنجاب اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران انجام دیا۔ جس کے بعد وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں وکٹ کے پیچھے 900 کھلاڑیوں کو شکار کرنے والے پہلے ایشیائی وکٹ کیپر بن گئے۔
پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز نے سندھ اور سینٹرل پنجاب کے میچ کے دوران وکٹ کے پیچھے 8 کیچ کئے جس کے بعد ان کے وکٹ کے پیچھے شکار کئے گئے کھلاڑیوں کی تعداد 906 ہوگئی جس میں 240 فرسٹ کلاس کیچز بھی شامل ہیں۔
اس سے پہلے انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 31 سینچریز بنانے والے پہلے ایشیائی بلے باز کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ یہ سنگِ میل انہوں نے قائد اعظم ٹرافی ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ کے دوران سینٹرل پنجاب کی جانب سے نادرن ایریاز کے خلاف کھیلتے ہوئے عبور کیا تھا۔
پاکستان کی قومی ٹیم سے 2017 سے باہر رہنے والے کامران اکمل نے کرکٹ پاکستان کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ جب تک فارم میں اور فٹ رہیں گے پاکستان کے لیے کھیلتے رہیں گے، انہوں نے یونس خان اور مصباح الحق کی مثال دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ دونوں کھلاڑی 30 اور 40 سال کی عمر تک بھی فٹ اور فارم میں رہتے ہوئے پاکستان کے لیے کھیلتے رہے ہیں۔