لارا کے ریکارڈ کے لیے کوہلی خطرہ قرار

 ویسٹ انڈیز کے سابق بیٹنگ اسٹاربرائن لارا نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی سب سے بڑی انفرادی 400 رنز کی اننگز کیلیے ویرات کوہلی اور روہت شرما کو خطرہ قرار دیا ہے۔

برائن لارا نے کہا کہ اس قسم کے ریکارڈزاکثرجارح مزاج کرکٹر ہی توڑتے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ ویرات کوہلی اور روہت جیسے کھلاڑی میرا یہ ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔  یاد رہے کہ پاکستان کے خلاف حالیہ سیریز میں  ڈیوڈ وارنر نے 335 رنز بنائے تھے مگر آسٹریلیا نے اپنی اننگز ڈیکلیئرکردی تھی، اس بارے میں لارا کہتے ہیں کہ میری وارنر سے بات ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ چیز میرے ہاتھ میں نہیں تھی، یہ ٹیم کا فیصلہ تھا، ویسے بھی بارش کا خطرہ بھی موجود تھا۔