کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 294 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، قومی ٹیم نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے صرف 40 رنز کا ہدف دیا ہے۔
دوسری اننگز میں گرین کیپس کے بلے بازوں نے نسبتاً بہتر بلے بازی کرتے ہوئے اننگز کی شکست کو ٹال دیا، اسد شفیق 88، بابر اعظم 72 اور شان مسعود 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ان کے علاوہ کوئی بیٹسمین جم کر بیٹنگ نہ کرسکا، امام الحق اور اظہر علی نے 6، 6 جب کہ فخر زمان 7، سرفراز احمد 6، محمد عامر صفر اور یاسر شاہ 5، شاہین آفریدی نے 14 رنز بنائے، محمد عباس 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل پہلی اننگز میں پاکستان کے 177 کے جواب میں جنوبی افریقا نے 431 رنز بنائے تھے اور اسے 254 رنز برتری حاصل تھی۔
واضح رہے جنوبی افریقا کو پاکستان کے خلاف 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔