پی سی بی ہیڈ کوچ کے دفاع میں سامنے آگیا

قومی ٹیم کے مینیجر طلعت علی تلخ کلامی کرنے والے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے دفاع کیلئے میدان میں آگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز میں وضاحت کی گئی ہے کہ سنچورین ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے پر مکی آرتھر کی مینجمنٹ اور کھلاڑیوں سے میٹنگ ہوئی تھی لیکن اس میں کوئی خلاف معمول بات نہیں ہوئی۔ قومی ٹیم کے مینیجر طلعت علی نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی مینجمنٹ اور کھلاڑی متحد اور مثبت نتائج دینے کے لئے پرعزم ہیں۔

یاد رہے کہ  دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے پر میڈیا میں یہ اطلاعات آئی تھیں کے ہیڈ کوچ نے غیر ذمہ دارانہ اسٹروکس پر سینئرز کو آڑے ہاتھوں لیا اور ڈریسنگ روم میں توڑ پھوڑ بھی کی۔