پاکستان کے مایہ ناز بولر محمد عامر بنگلادیش پریمیئر لیگ کی تاریخ میں تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے تیسرے بولر بن گئے ہیں۔
بی پی ایل میں محمد عامر نے سلہٹ سپر اسٹارز کی نمائندگی کرتے ہوئے کھلنا ٹائیگرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں محمود الحسن جوئے کو آؤٹ کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
بنگلادیش پریمیئر لیگ میں تیز ترین 50 وکٹیں حاصل کرنے والوں میں ویسٹ انڈیز کے کرکٹر کیون کوپر سرفہرست ہیں، انہوں نے 30 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
واضح رہے کہ محمد عامر اور شاہد آفریدی نے بی پی ایل کے 35،35 میچز کھیل کر 50 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ڈوین براوو ہیں جنہوں نے 34 میچز میں 50 وکٹیں حاصل کی تھیں۔