پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی چھٹی ٹیم کے مالک علی ترین نے عوامی رائے حاصل کرنے کے بعد ملتان ٹیم کا نام ’’ملتان سلطان‘‘ برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ۔
سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں انھوں نے بتایا کہ پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کا نام رکھنے کے لیے ہم نے عوامی رائے جانی، لوگوں کی اکثریت نے ٹیم کا نام ’ملتان سلطان‘ رکھنے پر ہی زور دیا، میری ذاتی خواہش تھی کہ ٹیم کا نام ’ملتان بہادر‘ رکھا جاتا لیکن ہم نے عوامی رائے کو مقدم رکھا ہے۔