واجبات کی عدم ادائیگی پر پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کا معاہدہ ختم کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کا معاہدہ ختم کر دیا، ذرائع نے نمائندہ ”ایکسپریس“ کو بتایا کہ ملتان سلطانز کو 2 ماہ سے یاد دہانی کرائی جا رہی تھی کہ وہ 5.2 ملین ڈالر بینک گارنٹی جمع کرائے مگر فرنچائز ایسا کرنے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے معاہدہ ختم کیا گیا۔