نجم سیٹھی نے ہرجانہ کیس میں ناکامی کا ملبہ بھارتی لابی پر ڈال دیا

سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ہرجانہ کیس میں ناکامی کا ملبہ بھارتی لابی پر ڈال دیا۔

ںجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان کا کیس قطعی طور پر کمزور نہیں تھا،لندن میں قانون دانوں سے مشورے کے بعد ہی آئی سی سی کی تنازعات کمیٹی سے رجوع کیا گیا لیکن فیصلہ غیر معقول اور سیاسی اثرات کا شاخسانہ ہے۔

سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارتی بورڈ تو آئی سی سی کو بھی دھمکی دیتا ہے کہ اگر مطالبہ نہ مانا تو الگ کونسل بنالے گا، میں بڑی سنجیدگی کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ فیصلہ اسی لابی کے اثرات کی وجہ سے خلاف آیا۔