قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ اپنے ملک میں کھیلنے پر بے حد خوش ہوں۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ پچ فاسٹ بولرز کے لیے سازگار تھی، لنچ سے پہلے بھی وکٹ لینے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوسکا۔
نسیم شاہ نے کہا کہ اپنے ملک میں انٹرنیشنل میچ کھیلنے پر بے حد خوش ہوں اور کراؤڈ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو وقت نکال کر میچ دیکھنے آئے، کوشش ہو گی ملک کے لیے اچھا پرفارم کروں۔