کرکٹ کرپشن کیس میں برطانوی کرائم ایجنسی نے ناصر جمشید سمیت تین افراد پر فرد جرم عائد کردی ہے۔
اس حوالے سے نیشنل کرائم ایجنسی کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق برطانوی شہری پینتیس سالہ یوسف انور ، تینتیس سالہ محمد اعجاز اور بتیس سالہ ناصر جمشید کو مانچسٹر کی کراون پراسیکیویشنُ میجسٹریٹ کے سامنا پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ان تمام افراد کو فروری دوہزار سترہ میں پہلی بار گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی گئی اور بعد میں رہا کردیا گیا تھا۔ کرائم ایجنسی کے مطابق کرکٹ کرپشن معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ کرکٹ کرپشن کیس میں پی سی بی نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ناصر جمشید کو دس سال کی پابندی عائد کررکھی ہے اور اس سارے ادسکینڈل میں یوسف کا نام بطور بکی سامنے آتا رہا ۔