شاہین آفریدی اور نسیم شاہ پاکستان کی ’’گولڈ ڈسٹ‘‘ قرار

کِرک وک کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے زور دیا کہ پاکستان کو چاہیے کہ اپنے دونوں فارسٹ بولرز کو روٹیشن پالیسی کے ذریعے استعمال کرے تاکہ انجری کا کم سے کم خطرہ ہو، کیونکہ دونوں کرکٹرز گرین شرٹس کو تینوں فارمیٹس میں کامیابیاں دلوانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

 شاہین آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث طویل عرصہ علاج کے بعد اب صحت یاب ہورہے ہیں، وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے جبکہ نسیم شاہ پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے کھیلیں گے۔

شاہین آفریدی گھٹنے کی انجری کی وجہ سے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔