پاکستان ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کا شیڈول جاری

کرکٹ آسٹریلیا نے رواں سال پاکستانی ٹیم سے ہوم سیریز کا شیڈول جاری کردیا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے رواں سال پاکستانی ٹیم سے ہوم سیریز کا شیڈول جاری کردیا۔ دونوں ٹیمیں تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز میں مد مقابل ہوں گی، ایک ڈے نائٹ ٹیسٹ پنک گیند سے کھیلا جائے گا، ٹی ٹوئنٹی میچز3، 5 اور8 نومبر کو شیڈول ہیں۔

میزبانی سڈنی، کینبرا اورپرتھ کریں گے، پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 نومبرتک برسبین میں ہوگا، دوسرے ڈے نائٹ ٹیسٹ کا انعقاد 29 نومبرسے 3 دسمبر تک ایڈیلیڈ میں ہوگا۔