زمبابوے کے خلاف میچ میں پاکستان شاہینز کو بال ٹیمپرنگ پر جرمانہ

پاکستانی کرکٹ میں ایک بار پھر بال ٹیمپرنگ کا واقعہ خبر بن کر گردش کررہا ہے۔ یہ واقعہ پاکستان شاہینز اور زمبابوے سلیکٹ کے درمیان چھٹے ون ڈے میں پیش آیا۔

گیند کی ساخت خراب ہونے پر امپائر نے پاکستان شاہینز کو سزا سنائی۔

پاکستان شاہینز کے بولرز پر میچ میں زمبابوے سلیکٹ کی اننگز کے دوران بال ٹیمپرنگ کرنے کا الزام تھا۔

امپائر ایکنو چابی نے بال ٹیمپرنگ پر زمبابوے سلیکٹ کو 5 رنز بطور ایوارڈ کیے۔

آئی سی سی قانون کے تحت الزام ثابت ہونے پر امپائر گیند کی تبدیلی اور 5 رنز کی سزا سنا سکتا ہے۔

بال ٹیمپرنگ کے واقعے پر پی سی بی نے اپنا مؤقف دینے سے گریز کیا ہے جبکہ پاکستان شاہینز کی مینیجمنٹ نے بھی سزا کے خلاف کوئی اپیل نہیں کی۔