پاکستان اور سری لنکا کی سیریز پر کوئی پیشرفت نہ ہوسکی

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا میں ون ڈے میچز شامل کرنے کے سلسلے میں کوئی حتمی پیشرفت نہیں ہوسکی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی اور سری لنکن کرکٹ بورڈز کے درمیان چند ہفتے قبل اس سلسلے میں بات چیت شروع ہوئی تھی، جس میں دونوں بورڈز نے سیریز میں ون ڈے میچز بھی شامل کرنے کی تجویز سے متعلق بات چیت کی تھی، تاہم اس بارے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

پاکستان اور سری لنکن ٹیم کے درمیان ون ڈے میچز کی تجویز کو ختم نہیں کیا گیا، البتہ آئندہ کچھ روز میں اس معاملے پر حتمی فیصلے کا امکان ہے۔

دونوں بورڈز بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 سے قبل تیاریاں کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نےجولائی میں سری لنکا کا دورہ کرنا ہے، دورے میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔