پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹین کرکٹ لیگ میں قومی کھلاڑیوں کی شرکت کا فیصلہ کرلیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹین کرکٹ لیگ میں قومی کھلاڑیوں کی شرکت کا فیصلہ کرلیا ہےاور لیگ کے آرگنائزر کو آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔

ذرایع کے مطابق اکیس نومبر سے شارجہ کے میدان میں شیڈول اس ایونٹ میں اس بارقومی کرکٹرز  کھیل سکیں گے اور جن کے معاہدے ہیں ان کو پی سی بی کی طرف سے این او سی جاری کیا جاے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین احسان مانی نے اس لیگ کی شفافیت پر سوالات اٹھاے تھے تاہم آئی سی سی حکام اور منتظمین کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی روشنیُ میں بورڈ سربراہ نے دوسرے عہدیداروں کے ساتھ مشاورت کے بعدمنتظمین کو قومی کھلاڑیوں کے ایونٹ میں حصہ لینے کی یقین دہانی کروادی ہے۔

لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز 21 نومبر کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک رنگارنگ تقریب سے ہوگا جس میں نامور شخصیات شرکت کریں گی ۔ افتتاحی تقریب کے بعد دو میچز کھیلے جائیں گے پہلا مقابلہ راجپوتز اور کراچیئن کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں کیرالہ کنگز اور پختونز مدمقابل آئیں گے۔

اس مرتبہ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 29 مقابلے ہوں  گے۔ آٹھ ٹیموں کے درمیان لیگ میں21 نومبر سے 25 نومبرتک ابتدئی راؤنڈ ہوگا جس کے بعد  26 سے 30 نومبر تک ناک آؤٹ ہوگا ۔ یکم دسمبر کو کوالیفائر اور دوالیمینٹرز میچزکھیلے جائیں گے۔ 2 دسمبر کو تیسری پوزیشن کا میچ اور فائنل کھیلا جائے گا۔