محسن خان کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے محسن خان کو کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن حسن خان کو پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے، کمیٹی کے دیگر ارکان میں وسیم اکرم، مصباح الحق اور عروج ممتاز شامل ہیں جب کہ ہارون رشید، مدثر نذر اور ذاکر خان اپنے اپنے شعبوں کی طرف سے کمیٹی ممبران کی معاونت کریں گے۔

اس بات کا فیصلہ پی سی بی سربراہ احسان مانی کی صدارت میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں کرکٹ کمیٹی کے کردار اور ترجیحات کا بھی تعین کیا گیا۔