پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کی ٹیم منیجمنٹ کے انتخاب کلیے پینل تشکیل دےدیا

پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کی ٹیم منیجمنٹ کے انتخاب کلیے پینل تشکیل دےدیا۔

5 رکنی پینل میں سابق کپتان اور کوچ انتخاب عالم، سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر بازید خان، بی او جی ممبر اسد علی خان،پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان شامل ہیں، پینل ٹیم منیجمنٹ کےلیے درخواست گزاروں کے انٹرویوز کرے گا، ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کےلیے امیدواروں کے انٹرویوز جمعرات کو ہوں گے، ہیڈ کوچ کا نام فائنل ہونے کے بعد بیٹنگ اور سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچز کےلیے انٹرویوز ہوں گے، پینل سفارشات تیار کرکے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو بھیجے گا،

پی سی بی انٹرویوز کے لیے فائنل کیے گئے امیدواروں کے نام جاری نہیں کرے گا، پینل کی جانب سے امیدوار کے نام فائنل ہوتے ہی پی سی بی باقاعدہ اعلان کردے گا۔