ایشیاء کپ 2023 کے لئے پریزینٹرز کا اعلان کردیا گیا

ایشیاء کپ 2023 کے لئے پریزینٹرز کا باضابطہ اعلان کردیا گیا۔ ان پریزینٹرز میں مایہ ناز پاکستانی کمنٹیٹر زینب عباس اور 4 بھارتی شامل ہیں۔ 
ایشیا کپ 2023 کیلئے آفیشل براڈکاسٹرز نےاسٹار پریزینٹرز کا اعلان کیا۔ 
ان پریزینٹرز میں ایک پاکستانی کمنٹیٹر زینب عباس کے علاوہ اور 4 بھارتی کمنٹیٹرز بھی شامل ہیں جن جتن سپرو، مینتی لینگر، تنےتیواری اور جیتی کھیڑا شامل ہیں۔ 
خیال رہے کہ ایشیاء کپ 2023 کے میچز کا آغاز30 اگست سے ہوگا۔ ایشیا کپ 2023 پاکستان اور سری لنکا میں مشترکہ طور پر کھیلا جاٸے گا۔ 30 اگست کو مین ان گرین کا مقابلہ نیپال سے ملتان میں ہوگا جبکہ فائنل 17 ستمبر کو شیڈول ہے جو کہ سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔