پاکستان سپر لیگ کی ڈائمنڈ، گولڈ، سلور اور ایمرجنگ پلیئرز کی ڈرافٹنگ لسٹ منظر عام پر آ گئی،
ان کیٹگریز میں مجموعی طور پر 663ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی ڈرافٹ کے لئے موجود ہوں گے۔ پلاٹینیم کیٹگری میں اے بی ڈویلیئرز، سٹیو سمتھ، کیرون پولارڈ ، کرس لین، سنیل نارائن، لیوک رونچی، تھیسارا پریرا، کورے اینڈر سن، شین واٹسن اور ڈیوائن برائیوو شامل ہیں۔
رواں سیزن میں ڈرافٹ ٹیموں کے پاس گزشتہ ایڈیشن کے 10 کھلاڑیوں کو بحال رکھنے کی آپشن موجود ہوگی۔ ریٹنشن ونڈو13 نومبر کو بند ہوگی۔ ہر سکواڈ 16کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا جس میں 3 پلاٹینیم، 3 ڈائمنڈ، 3گولڈ، 5 سلور اور 2 ایمرجنگ پلیئرز شامل ہوں گے۔
پاکستان سپر لیگ کا آغاز چودہ فروری سے ہوگا۔