بیٹسمین کے سامنے جاکر چلانا ربادا کو مہنگا پڑگیا

جنوبی افریقی فاسٹ بولر کاگیسو ربادا کو پورٹ ایلزبتھ ٹیسٹ کے ابتدائی دن بیٹسمین کے سامنے جاکر چلانا مہنگا پڑگیا۔

کاگیسو ربادا انگلش کپتان جوئے روٹ کو آئوٹ کرنے پر خوشی سے بے قابو ہو گئے تھے، نامناسب انداز اپنانے پر انھیں لیول ون کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیاگیا، جس پر میچ فیس کے15 فیصد اور ایک ڈیمیریٹ پوائنٹ کا سامنا رہے گا۔

ربادا انگلینڈ سے سیریز کے چوتھے جوہانسبرگ ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے پائیں گے، نئے سسٹم کے تحت 24 ماہ کے دوران  ڈی میرٹ پوائنٹس 4 ہونے کی وجہ سے ان پر ایک ٹیسٹ کی پابندی عائد ہوئی ہے۔