’’آداب عرض ہے‘‘ حارث رؤف نے وکٹ لینے پرجشن کا نیا انداز اپنا لیا

پاکستانی پیسر حارث رؤف نے وکٹ کا جشن منانے کیلیے نیا انداز اپنا لیا ہے۔

میلبورن اسٹارز کی نمائندگی کرتے ہوئے صرف 4میچز میں 13شکار کرنے والے پاکستانی پیسر حارث رؤف نے وکٹ کا جشن منانے کیلیے نیا انداز اپنا لیا ہے۔

اس سے قبل میچز میں وکٹ حاصل کرنے کے بعد انھوں نے گلا کاٹنے کا ایکشن اپنایا تھا جسے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا، کوچ عاقب جاوید نے بھی سرزنش کی تو پیسر نے آئندہ محتاط رہنے کا وعدہ کرلیا۔

بدھ کو میچ کے دوران انھوں نے ہیٹ ٹرک مکمل تو ہر وکٹ کا جشن منانے کیلیے ’’آداب عرض ہے‘‘ کا کلاسیکل انداز اپنایا،ان کا یہ ایکشن توجہ کا مرکز بنا،اس کے ساتھ برق رفتار گیندیں بھی شائقین کو عش عش کرنے پر مجبور کرتی رہیں،حارث رؤف کی ایک گیند کی اسپیڈ 151.3کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔