ثنا میر کیلیے ایشین ایوارڈ کا اعلان

لاہور: ایشیا سوسائٹی نے براعظم کے سب سے بڑے گیم چینجر ایوارڈ کیلیے ثنا میر کو منتخب کرلیا ہے۔

ایشیا میں کھیلوں کے شعبے میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی خواتین کی فہرست میں پاکستانی کرکٹر کا نام بھی شامل ہوگیا۔

ثنا میر کو یہ اعزاز دنیا کی پانچ دیگر خواتین کے ساتھ دیا جائے گا جنھوں نے اپنے شعبے میں نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں، انھوں نے کہا کہ میں کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی پر فخر محسوس کرتی ہوں۔

یاد رہے کہ ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد 24اکتوبر کو نیویارک میں کیا جائے گا۔