کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں اتوار کو پشاور زلمی کے خلاف نمائشی میچ تین رنز سے جیت لیا، لیکن یہ میچ میدان میں اس وقت گرما گرمی کا شکار ہوگیا جب سرفراز احمد شائستگی کا دامن ہاتھ سے چھوڑ بیٹھے اور اپنے ساتھی کھلاڑی کے خلاف نامناسب زبان استعمال کی۔
پشاور زلمی کی اننگز کے چوتھے اوور کے دوران جب ایمل خان کی گیند کو محمد حارث نے باؤنڈری دکھائی تو سرفراز کو پس منظر میں اپنے ساتھی کھلاڑی کو گالی دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔
پشاور زلمی میچ کے آغاز میں ہی اپنی تیز رفتار بلے بازی کے باعث صرف 3.4 اوورز میں 40رنز تک پہنچ گیا تھا اور سرفراز اس سے بظاہر ناراض دکھائی دے رہے تھے۔ تاہم اس سارے معاملے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف نمائشی میچ تین رنز سے جیت لیا۔
واضح رہے کہ سرفرازاحمد ایچ بی ایل پی ایس ایل میں مسلسل آٹھویں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کریں گے۔